Sha'ban and Shab-e-Bara'at - The facts and rulings | Shaikhul-Islam Maulana Mufti Taqi Usmani Saheb
شعبان اور شب برأت - حقیقت واحکام 🎤شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی مقام خطاب : جامع مسجد بیت المکرم، گلشن اقبال، کراچی وقت خطاب : بعد نماز عصر تا مغرب اصلاحی خطبات : جلد نمبر ۴ شبِ برأت کی حقیقت الحمد لله نحمده ونستعينه ونستغفره ونؤمن به ونتوكل عليه ونعوذ بالله من شرور أنفسنا ومن سيئات اعمالنا من يهده الله فلا مضل له ومن يضلله فلا هادي له، واشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له واشهد ان سيدنا ونبنا ومولانا محمدا عبده ورسوله، صلى الله تعالى عليه وعلى اله واصحابه وبارك وسلم تسليما كثيرا كثيرا، اما بعد! شعبان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ اور اس ماہ میں ایک مبارک رات آنے والی ہے، جس کا نام "شب برات" ہے۔ چونکہ اس رات کے بارے میں بعض حضرات کا خیال یہ ہے کہ اس رات کی کوئی فضیلت قرآن وحدیث سے ثابت نہیں اور اس رات میں جاگنا، اور اس رات میں عبادت کو خصوصی طور پر باعث اجر وثواب سمجھنا بے بنیاد ہے۔ بلکہ بعض حضرات نے اس رات میں عبادت کو بدعت سے بھی تعبیر کیا ہے۔ اس لئے لوگوں کے ذہنوں میں اس رات کے بارے میں مختلف سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔ اس لئے اس کے بارے...